• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm

چترال: امریکی شہری کا تاریخ کی سب سے بڑی بولی دے کر مارخور کا شکار

شائع December 9, 2024
— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا

امریکی شکاری نے تاریخ کی سب سے بڑی بولی 2 لاکھ 71 ہزار امریکی ڈالرز (ساڑھے 7 کروڑ پاکستانی روپے) دے کر کشمیری مارخور کا شکار کیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چترال کے توشی شاشا کمیونٹی کے زیر انتظام گیم ریزرو میں ایک 80 سالہ امریکی نے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالر دے کر 49.5 انچ کے سینگ والے 11 سالہ کشمیری مارخور کا شکار کیا۔

امریکی شہری نے خیبر پختونخوا کے محکمہ وائلڈ لائف سے 2 لاکھ 71 ہزار امریکی ڈالر کے عوض شکار کا اجازت نامہ حاصل کیا تھا۔

محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کشمیری مارخور کا شکار توشی کے مقام پر کیا گیا، مار خور کے سینگوں کی لمبائی 49 انچ ہے۔

چترال وائلڈ لائف ڈویژن کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر فاروق نبی نے ڈان کو بتایا کہ امریکی شہری رونالڈ جو وٹن ایک بہترین شکاری کے طور پر سامنے آئے جنہوں نے اپنی آٹومیٹک رائفل سے انتہائی قریب سے مارخور کا شکار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سڑک کے قریب ہونے کی وجہ سے شکاری کو مقامی برادری کی مدد سے مارخور تلاش کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی جب کہ یہ رواں سیزن کی پہلی ہنٹنگ تھی۔

ایک اور شکار بھی اسی قیمت پر کیا جائے گا جب کہ تیسرا اگلے سال مارچ کے مہینے میں کیا جائے گا، لیکن اس کی قیمت 2 لاکھ 31 ہزار امریکی ڈالر ہوگی۔

فاروق نبی کا کہنا تھا کہ شکار کے اجازت نامے کی فیس کا 80 فیصد مقامی برادری کو جاتا ہے، جو گاؤں کی تحفظ کمیٹی کے ذریعے لوگوں کی اجتماعی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 11 دسمبر 2024
کارٹون : 10 دسمبر 2024