• KHI: Fajr 5:46am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:26am Sunrise 6:53am
  • ISB: Fajr 5:34am Sunrise 7:03am
  • KHI: Fajr 5:46am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:26am Sunrise 6:53am
  • ISB: Fajr 5:34am Sunrise 7:03am

سندھ ہائیکورٹ: 4 بیٹیوں کو اغوا کیا گیا، زندہ ہیں یا مرگئیں کوئی خبر نہیں، بزرگ شہری کی فریاد

شائع December 10, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ میں بزرگ شہری کی 4 بیٹیوں کی بازیابی کی درخواست پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ میں 4 بیٹیوں کی بازیابی کے لیے معمر شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت درخواست گزار علی گل نے کہا ہے کہ میری 4 بیٹیوں کو اغوا کیا گیا، میری بیٹیاں مر گئیں یا زندہ ہیں، اس کی کوئی خبر نہیں، کوئی تو مجھے بتا دے۔

اغوا کی گئیں لڑکیوں کے والد نے کہا کہ میری بیٹیاں پہلے 2017 میں اغوا ہوئی تھیں اور 2019 میں بازیاب ہوئی تھیں، واقعے کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا لیکن 2019 میں ایک بار پھر میری بیٹیوں کو اغوا کیا گیا۔

درخواست گزار علی گل نے کہا کہ تب سے اب تک میری بیٹیوں کا کچھ پتا نہیں چل رہا، ایک بیٹی کا تو والد کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، اس بیٹی کو پنجاب کی ایک عدالت میں پیش کر کے نکاح کا بتایا گیا تاہم نہ میری اس بیٹی کا بیان دکھایا جا رہا ہے نہ ہی اس کی شکل دکھائی جارہی ہے۔

لڑکیوں کے والد نے عدالت کو بتایا کہ اگر میری اس بیٹی نے شادی بھی کر لی ہے تو میں خوش ہوں لیکن بیٹی دکھا تو دیں جب کہ مقدمے میں نامزد ملزمان کو تاحال پولیس گرفتار نہیں کر رہی۔

سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

کارٹون

کارٹون : 11 دسمبر 2024
کارٹون : 10 دسمبر 2024