• KHI: Fajr 5:46am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:26am Sunrise 6:53am
  • ISB: Fajr 5:34am Sunrise 7:03am
  • KHI: Fajr 5:46am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:26am Sunrise 6:53am
  • ISB: Fajr 5:34am Sunrise 7:03am

غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو اسلام آباد میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیرداخلہ

شائع December 10, 2024
— فائل فوٹو: پی ٹی وی
— فائل فوٹو: پی ٹی وی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ قانونی دستاویزات کے حامل کسی غیر ملکی کو اسلام آباد سے نہیں نکالا جارہا تاہم غیر ملکیوں کو غیر قانونی طور پر وفاقی دارالحکومت میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر داخلہ سے امریکا کی قائمقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، ملاقات میں پاک۔امریکا تعلقات سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ قائمقام امریکی سفیر نے اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ملاقات میں پاک۔امریکا تعلقات سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پاکستان میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بھی گفتگو کی گئی جب کہ نیٹلی بیکر نے ایونٹ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں اس بار پر بھی اتفاق کیا گیا کہ امریکا، ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر جدید خطوط پر استوار کرنے میں تعاون فراہم کرے گا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر جدید ترین ادارہ بنانا چاہتے ہیں، اس ضمن میں امریکا کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے، امریکا نیشنل فرانزک ایجنسی کو جدید تقاضوں کے مطابق فعال کرنے میں معاونت فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں امریکی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دہشت گردی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے سول آرمڈ فورسز کو جدید آلات اور ساز وسامان کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی کو اسلام آباد سے نہیں نکالا جا رہا لیکن غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو رہنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب، امریکی قائم مقام سفیر کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے پر پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 11 دسمبر 2024
کارٹون : 10 دسمبر 2024