نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر ڈیوائس نما کھلونا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جاتی عمرہ لاہور کی رہائش گاہ کے باہر ڈیوائس نما کھلونا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے کیا گیا۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا، ملزم کی شناخت وجاہت کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ کھلونا پھینکنے کا مقصد جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، کھلونا نما ڈیوائس سے کسی قسم کا بارود برآمد نہیں ہوا۔
لاہور پولیس کے مطابق ملزم کا تفصیلی بیان ریکارڈ کرنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
قبل ازیں پولیس نے ڈیوائس پھینکنے کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کو ٹریس کر لیا تھا، پولیس ذرائع نے کہا تھا کہ جاتی امرا لاہور میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر ٹائم ڈیوائس پھینکے والی گاڑی کو ٹریس کرلیا گیا، گاڑی کا مالک لاہور کا ہی رہائشی ہے۔