• KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:31pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 3:47pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 3:47pm
  • KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:31pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 3:47pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 3:47pm

لندن میں سیر سپاٹوں کی تصاویر پر مریم نفیس کو تنقید کا سامنا

شائع January 18, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ مریم نفیس کو برطانوی دارالحکومت لندن میں سیر سپاٹوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں شوہر کے ہمراہ لندن میں کرائے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیں، جس میں انہیں شہر کے مختلف مقامات پر مختلف انداز دکھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر میں مریم نفیس بولڈ لباس میں دکھائی دیتی ہیں، انہوں نے مختصر پینٹ پہن رکھی ہے، جس وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جہاں صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے تبصرے کیے کہ شاید لندن میں پینٹ پہننا ممنوع ہے۔

کچھ افراد نے اداکارہ کی جانب سے اس طرح تصاویر کو شیئر کرنے کو توجہ حاصل کرنے کا بہانا قرار دیا اور لکھا کہ اداکارہ پاکستان میں اچھی خاصی ہوتی ہیں لیکن لندن جاتے ہی ایسی ہوجاتی ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کچھ افراد نے نوٹ کیا کہ لندن میں سردی ہونے کے باوجود مریم نفیس نے مختصر لباس پہن رکھا ہے۔

بعض افراد نے لکھا کہ مریم نفیس کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے، اس لیے انہیں اپنے حال پر چھوڑ دیں اور انہیں اپنی مرضی کا لباس پہننے دیں۔

کچھ لوگوں نے اداکارہ کو ان کے نام کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ ان کا جیسا اچھا نام ہے، اتنی ہی ان کی بڑی حرکتیں ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 جنوری 2025
کارٹون : 18 جنوری 2025