• KHI: Asr 4:43pm Maghrib 6:19pm
  • LHR: Asr 4:02pm Maghrib 5:40pm
  • ISB: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • KHI: Asr 4:43pm Maghrib 6:19pm
  • LHR: Asr 4:02pm Maghrib 5:40pm
  • ISB: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm

سونے کی قیمتیں بُلندی پر پہنچنے کا سلسلہ آج بھی جاری

شائع February 4, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

ملک بھر میں سونے کی قیمتیں بُلندی پر پہنچنے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور فی تولہ قیمت ایک ہزار 900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 94 ہزار 300 روپے تک جاپہنچی۔

واضح رہے کہ 31 جنوری کو سونے کے نرخ 2 لاکھ 91 ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیے گئے تھے اور یہ سلسلہ یکم فروری (بروز ہفتہ) کے بعد گزشتہ روز (3 فروری) کو بھی جاری رہا تھا جب فی تولہ دام 2 لاکھ 92 ہزار 400 کی بُلند سطح پر پہنچے تھے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل خالص فی تولہ خالص سونے کے نرخ 1900 روپے اضافے سے 2 لاکھ 94 ہزار 300 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی ایک ہزار 629 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 52 ہزار 314 پر تک پہنچ گئی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 29 ہزار 802 روپے میں فروخت ہوا۔

ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت 49 روپے بڑھ کر 3 ہزار 265 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 16 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 815 ڈالر رہی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2025
کارٹون : 4 فروری 2025