بشریٰ انصاری کی بیٹی کی پہلی شادی کی پرانی تصاویر وائرل
سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی میرا انصاری کی پہلی شادی کی پرانی تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ کی بیٹی کے پہلے شوہر نے معروف اداکارہ سے شادی کرلی۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ریڈٹ‘ کی چار ماہ پرانی پوسٹ کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ معروف اداکارہ کے شوہر بشریٰ انصاری کی بیٹی کے پہلے شوہر تھے۔
بشریٰ انصاری کی بیٹی میرا انصاری کی پہلی شادی کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے نشاندہی کی کہ میرا انصاری کے شوہر کی شکل مریم نفیس کے شوہر امان احمد سے ملتی جلتی دکھائی دیتی ہے۔
جہاں بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ مریم نفیس کے شوہر بشریٰ انصاری کی بیٹی کے پہلے شوہر تھے، وہیں بعض صارفین نے لکھاکہ ممکنہ طور پر بشریٰ انصاری کے سابق داماد مریم نفیس کے شوہر کے بھائی یا کزن ہوں گے۔
میرا انصاری کی شادی کی تصاویر ایکپریس انٹرٹینمنٹ فیس بک پیج پر 2013 میں شیئر کی گئی تھیں جب کہ شوبز ویب سائٹس کی جانب سے بھی فرروی 2013 میں میرا انصاری کی پہلی شادی کی تصاویر شیئر کی گئی تھیں۔
تصاویر میں بشریٰ انصاری، ان کے پہلے شوہر اقبال انصاری سمیت دیگر شوبز شخصیات کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
بشریٰ انصاری کی بیٹی میرا انصاری کی پہلی شادی کی تصاویر میں نطر آنے والے دلہے کا چہرہ مریم نفیس کے شوہر امان احمد سے ملتا جلتا دکھائی دیتا ہے۔
شوبز ویب سائٹس کی جانب سے 2013 میں میرا انصاری کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے یہ معلومات نہیں دی گئی تھی کہ ان کی شادی کس سے ہو رہی ہے؟
تاہم اب ان کی پرانی تصاویر وائرل ہونے کے بعد دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بشریٰ انصاری کی بیٹی میرا انصاری کے پہلے شوہر اب اداکارہ مریم نفیس کے شوہر ہیں لیکن اس حوالے سے دونوں جانب کسی نے بھی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
خیال رہے کہ میرا انصاری نے نومبر 2020 میں نیویارک میں دوسری شادی کی تھی، انہیں پہلی شادی سے دو بچے، ایک بیٹا، ایک بیٹی ہیں۔