• KHI: Fajr 5:46am Sunrise 7:02am
  • LHR: Fajr 5:18am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:46am Sunrise 7:02am
  • LHR: Fajr 5:18am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:47am

برانڈڈ کپڑے نہ پہنو تو لوگ طعنے دیتے ہیں کہ ان کی ’کلاس‘ نہیں، جویریہ سعود

شائع February 12, 2025
—فوٹو: سما، فیس بک
—فوٹو: سما، فیس بک

اداکارہ جویریہ سعود نے کہا ہے کہ میڈیا اور شوبز سے وابستہ افراد کو ’برانڈڈ‘ کپڑے پہننے کا جنون ہوتا ہے، اگر کوئی شخص سادہ اور سستے کپڑے پہنے تو اسے طعنے دیے جاتے ہیں کہ اس کی ’کلاس‘ نہیں۔

جویریہ سعود نے حال ہی میں ’سما‘ ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

پروگرام میں سماجی رویوں پر بھی بات کی گئی کہ اب یہ رواج چل پڑا ہے کہ رشتے دار ہی اپنی شادیوں میں کسی غریب رشتے دار کو نہیں بلاتے، کیوں کہ دوسرے لوگ ایسے غریبوں کو دیکھ کر کیا کہیں گے؟

اسی بات پر جویریہ سعود نے میڈیا اور شوبز سے وابستہ افراد کے رویوں پر بھی بات کی اور کہا کہ شوبز کے لوگ پوری دنیا گھومے ہوئے ہوتے ہیں لیکن اس باوجود ان کی سوچ سطحی ہوتی ہے۔

اداکارہ نے ایک قصہ بتایا کہ ایک بار کسی رشتے دار کی شادی میں انہوں نے اپنا ڈیزائن کردہ لباس پہنا تو ایک اداکارہ نے ان سے کہا کہ انہوں نے کس ڈیزائنر سے جوڑا خریدا ہے اور پھر مذکورہ اداکارہ نے تقریبا تمام برانڈز کے نام بھی لے ڈالے۔

جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے مذکورہ اداکارہ کو بتایا کہ انہوں نے اپنا جوڑا خود تیار کیا ہے، کسی ڈیزائنر سے نہیں خریدا تو اداکارہ کا جذبہ ٹھنڈا پڑ گیا۔

انہوں نے اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شوبز کے لوگوں نے پوری دنیا گھومی ہوئی ہوتی ہے لیکن اس باوجود ان کی سوچ سطںی ہوتی ہے۔

ان کے مطابق شوبز اور میڈیا کے لوگوں کے سامنے اگر کوئی شخص سادہ اور سستے لباس میں چلا جائے تو کہا جاتا ہے کہ اس کی ’کلاس‘ نہیں۔

جویریہ سعود نے بتایا کہ اگر کسی میڈیا یا شوبز سے تعلق رکھنے والے شخص نے برانڈڈ کپڑے نہیں پہن رکھے ہوں گے یا اس نے کوئی سادے کپڑے پہن رکھے ہوں گے تو انہیں ’کلاس‘ کے طعنے دیے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ برانڈڈ کپڑے نہ پہننے اور سستا و سادہ لباس پہننے والوں سے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان کی ’کلاس‘ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ ’کلاس‘ لباس میں نہیں بلکہ شخصیت میں ہوتی ہے۔

جویریہ سعود کے مطابق شخصیت وہ ہوتی ہے کہ بندہ سو روپے کی چیز پہنے اور لاکھوں کا لگ رہا ہو، شخصیت یہ نہیں کہ لاکھوں کا بندہ ہو اور سو روپے کا بھی نہ لگ رہا ہو۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شخصیت برانڈڈ لباس سے نہیں آتی، شخصیت اپنے طرز زندگی اور پہناوے سے آتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 فروری 2025
کارٹون : 19 فروری 2025