• KHI: Maghrib 6:57pm Isha 8:17pm
  • LHR: Maghrib 6:35pm Isha 8:02pm
  • ISB: Maghrib 6:43pm Isha 8:12pm
  • KHI: Maghrib 6:57pm Isha 8:17pm
  • LHR: Maghrib 6:35pm Isha 8:02pm
  • ISB: Maghrib 6:43pm Isha 8:12pm

اہلیہ کو بوسہ دینے کی تصویر شیئر کرنے پر یاسر نواز کو تنقید کا سامنا

شائع February 15, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

عالمی یوم محبت ’ویلنٹائنز ڈے‘ کے موقع پر اہلیہ ندا یاسر کے ہمراہ رومانوی تصویر شیئر کرنے پر یاسر نواز کو تنقید کا سامنا ہے۔

شوبز جوڑے کو ماضی میں بھی رومانوی تصاویر اور ویڈیوز پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

حال ہی میں ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر یاسر نواز نے اہلیہ کے ہمراہ کھچوائی گئی ایک تصویر انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی، جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

اداکار کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں انہیں اہلیہ کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا گیا۔

اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اہلیہ کے نام رومانوی پیغام بھی لکھا تھا کہ ’ان کے بغیر اب یاسر نواز کا جینا مشکل ہے‘،

جوڑے کی جانب سے عالمی یوم محبت کے موقع پر شیئر کردہ رومانوی تصویر پر جہاں مداحوں نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وہیں بعض لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

کچھ افراد نے یاسر نواز کو اپنے عمر سینئر اداکاروں فیصل قریشی، اعجاز اسلم، عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید سے سیکھنے کا مشورہ بھی دیا اور انہیں ہدایات کیں کہ وہ مذکورہ اداکاروں کی سوشل میڈیا پوسٹس دیکھیں اور ان سے سیکھیں۔

بعض افراد نے رومانوی تصویر شیئر کرنے پر دونوں میاں اور بیوی کو عمر کے طعنے دیے اور ساتھ لکھا کہ انہیں عمر کا لحاظ کرنا چاہیے تھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کچھ صارفین نے لکھا کہ یہ چیزیں پرائیویٹ ہیں، انہیں شیئر نہیں کیا جانا چاہیے اور پھر عمر کا بھی لحاظ کیا جانا چاہیے۔

بعض مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ندا یاسر کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور ساتھ ہی انہیں مشورہ دیا کہ انہیں اس طرح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنی چاہیے۔

کچھ لوگوں نے انہیں شدید آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ انہیں بیڈ روم کا کام سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2025
کارٹون : 20 اپریل 2025