• KHI: Asr 4:51pm Maghrib 6:29pm
  • LHR: Asr 4:14pm Maghrib 5:53pm
  • ISB: Asr 4:16pm Maghrib 5:56pm
  • KHI: Asr 4:51pm Maghrib 6:29pm
  • LHR: Asr 4:14pm Maghrib 5:53pm
  • ISB: Asr 4:16pm Maghrib 5:56pm

لاہور: اہلیہ کی غیر موجودگی میں گھریلو ملازمہ کیساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

شائع February 17, 2025
متاثرہ گھریلو ملازمہ نے دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملزم کے خلاف پولیس سے رجوع کیا تھا
— فائل فوٹو:
متاثرہ گھریلو ملازمہ نے دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملزم کے خلاف پولیس سے رجوع کیا تھا — فائل فوٹو:

پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں پولیس نے بیوی کی غیر موجودگی میں گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا یہ واقعہ لاہور کے علاقے شادمان میں پیش آیا، ملزم کی اہلیہ گھر سے باہر کسی کام کے سلسلے میں گئی ہوئی تھی، اسی دوران گھریلو ملازمہ گھر پر کام کرنے کے لیے پہنچی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے خود ہی گھریلو ملازمہ کو فون کرکے کام پر آنے کے لیے کہا، حالاں کہ اس کی اہلیہ گھر پر موجود نہیں تھی، ملازمہ جیسے ہی کام کاج کے لیے ملزم کے گھر میں داخل ہوئی، اس نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، اور ملازمہ کو دھمکیاں دیں کہ کسی کو کچھ نا بتانا۔

متاثرہ ملازمہ نے دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملزم کے خلاف پولیس سے رجوع کیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا، ملازمہ کا میڈیکل چیک اپ کروانے سمیت مزید قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل ہی لاہور پولیس نے زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا تھا، ملزم لاش کے مختلف حصوں کو کاٹ کر ریلوے لائن پر پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔

ریلوے لائن سے خاتون کے مختلف اعضا ملنے کے بعد قتل کیس کی تحقیقات شروع کی گئی تھیں، اور ملزم کی تلاش کے لیے چوکی انچارج عمران نواز کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس کے بعد پولیس نے خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم شوکت مسیح کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کی مقتولہ سے دوستی تھی جس نے خاتون کی جانب سے رقم کا تقاضہ کرنے کے بعد اسے جودو ڈھیر کے کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کے بعد قتل کر دیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے مختلف اعضا ریلوے لائن پر پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 فروری 2025
کارٹون : 19 فروری 2025