• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پاکستانی طالبعلم نے امریکہ میں منعقدہ عالمی مقابلے میں انعام حاصل کرلیا

شائع May 22, 2013

امریکہ میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلے کی ویب سائٹ کا عکس۔ تصویر بشکریہ آئی ایس ڈبلیو ای ای ای پی ۔
امریکہ میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلے کی ویب سائٹ کا عکس۔ تصویر بشکریہ آئی ایس ڈبلیو ای ای ای پی ۔

اسلام آباد : پاکستانی طالبعلم نے امریکہ میں منعقدہ پائیدار توانائی، ماحولیات اور انجینئرنگ کے عالمی مقابلہ میں دو انعامات حاصل کر لئے۔

امریکی شہر ہوسٹن ٹیکساس میں گزشتہ دنوں منعقد ہونے والے مقابلے

I-SWEEEP 2013میں 68ممالک اور 41امریکی ریاستوں کے طلباء نے 363پراجیکٹ مقابلہ کے لئے پیش کئے جس میں پاک ترک سکول خیر پور میں دسویں جماعت کے طالبعلم محمد بلال بھٹو نے فضائی آلودگی میں کمی کے لئے ایک خاص قسم کی گھاس کے استعمال سے متعلق اپنی تحقیق پیش کی جسے چوتھے انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

 ججوں نے انھیں آنریبل مینشن ایوارڈ سے بھی نوازا۔اس موقع پر پاک ترک کے چئیرمین انال طوسور، ایم ڈی فسیح چیچک اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کامل طورے نے کہا کہ بین الاقوامی سائنس مقابلوں میں شرکت کی غرض صرف جیت نہیں بلکہ اس سے طلباء کے شعور، تجربہ اورعلم میں اضافہ ہوتا ہے۔

آج کے طالبعلم کل کے رہنما ہیں اور وہ دنیا کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اسی لئے ہم مستقبل کے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز، ڈاکٹرزکو بااختیار بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024