سائنس و ٹیکنالوجی

نوکیا کا پہلا 5 جی فون 19 مارچ کو متعارف کرائے جانے کا امکان

نوکیا کے نئے فونز گزشتہ ماہ موبائل ورلڈ کانگریس میں پیش ہونے تھے مگر وہ ایونٹ کورونا وائرس کی وج ہسے منسوخ کردیا گیا۔

ایچ ایم ڈی گلوبل نے 19 مارچ کو ایک ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں نوکیا فونز متعارف کرائے جائیں گے۔

ایچ ایم ڈی گلوبل کے نائب صدر جوہو سرویکاس نے ایک ٹوئٹ میں اس بارے میں بتایا۔

خیال رہے کہ نوکیا کی جانب سے گزشتہ ماہ بارسلونا میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر نئے فونز کی رونمائی کی جانی چاہیے تھی مگر وہ ایونٹ کورونا وائرس کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

اب 19 مارچ کو کمپنی کی جانب سے ایونٹ کا انعقاد ہورہا ہے اور ٹوئٹ میں جو ٹیزر شیئر کیا گیا اس سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ جیمز بونڈ ایڈیشن کو متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے تاہم حتمی طور پر کچھ کہنا مشکل ہے۔

مگر ایسا مانا جارہا ہے کہ کمپنی کی جانب سے پہلا 5 جی فون ضرور پیش کیا جاسکتا ہے جو کہ نوکیا 8.2 ہوگا۔

اس مڈرینج فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 765 فائیو جی پراسیسر اور 32 میگا پکسل پوپ اپ سیلفی کیمرا دیا جاسکتا ہے۔

اس فون کے ساتھ نوکیا 5.2 بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جس کا ڈیزائن نوکیا 6.2 سے ملتا جلتا ہوگا جبکہ اسنیپ ڈراگون 632 پراسیسر، 6 جی بی ریم، 64 جی بی اسٹوریج اور 4 بیک کیمرے دیئے جاسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ نوکیا 1.3 انٹری لیول فون بھی ایونٹ کا حصہ ہوسکتا ہے جبکہ ماضی کے کسی کلاسیک فون کو نئی شکل میں دوبارہ زندگی دی جاسکتی ہے۔

پاکستان میں کرکٹ کی مقبولیت کا دور کب اور کیوں شروع ہوا؟

کیا کرنسی نوٹ کورونا وائرس کو پھیلانے کا باعث بن سکتے ہیں؟

’عورت مارچ‘ پر بحث،خلیل الرحمٰن قمر کا ماروی سرمد کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال