لائف اسٹائل

فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں

فیروز خان نے 2018 میں شادی کی تھی، گزشتہ برس ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی، رواں برس شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان بھی کیا تھا۔

رواں برس مارچ میں شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی کا اعلان کرنے والے فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دونوں کی علیحدگی کی خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں میں ذاتی رنجش کے باعث کچھ عرصہ قبل ہی علیحدگی ہوگئی تھی۔

بعض سوشل میڈیا صارفین دونوں کے درمیان طلاق ہوجانے کی خبریں بھی پھیلا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ایسی خبروں میں بعض سوشل میڈیا پیجز نے فیروز خان کو بھی اپنی ٹوئٹس اور پوسٹس میں مینشن کر رکھا ہے تاہم اس کے باوجود انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار فیروز خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غیر مصدقہ پوسٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں نے شادی کے دو سال بعد علیحدگی اختیار کرلی۔

ایسی خبروں میں کسی بھی مستند ذرائع کا حوالہ نہیں دیا جا رہا ہے اور دونوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں میں علیحدگی کے بعد طلاق بھی ہوگئی۔

مزید پڑھیں: اداکار فیروز خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں ایک ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جب کہ ایک ہفتہ قبل ہی معروف اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی علیحدگی کی خبریں بھی وائرل ہوئی تھی۔

فرحان سعید اور عروہ حسین کی طلاق کی خبریں وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کے والد نے خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

تاہم فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی و طلاق کی افواہوں پر تاحال کسی نے وضاحت جاری نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان کا بھی شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان

فیروز خان نے مارچ 2018 میں علیزے سلطان نامی لڑکی سے شادی کی تھی اور دونوں کے ہاں مئی 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

فیروز خان نے شادی کے دو سال بعد رواں برس مارچ میں شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا اور اب ان کی طلاق کی خبریں وائرل ہوئی ہیں۔

کیا اپنے پہلے سیاسی خطاب میں آصفہ بھٹو نے والدہ کی چادر اوڑھی؟

پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز 4 لاکھ سے زائد، ایک روز میں مزید 66 اموات

نیشنل بینک میں تقرریوں کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کی سفارش