پاکستان

باجوڑ میں چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد

تخریب کاری کے مقصد سے دیسی ساختہ بم اور دستی بم چھپانے والے شرپسندوں کا سراغ لگانے اور انہیں گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں، پولیس

باجوڑ میں حکام نے پاک۔افغان سرحد کے قریب واقع تحصیل ماموند میں چھاپے کے دوران 2 دیسی ساختہ بم، راکٹ سے چلنے والے 7 دستی بم اور فیوز برآمد کرلیے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق خار میں ضلعی پولیس افسر کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ یہ اسلحہ پولیس اور باجوڑ اسکاؤٹس کی ایک ٹیم کی جانب سے مشترکہ طور پر کی گئی خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائی کے دوران برآمد کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ دیسی ساختہ بم اور گرینیڈ (دستی بم) کچھ شرپسندوں نے تخریب کاری کے مقصد سے چھپائے ہوئے تھے، ان شرپسندوں کا سراغ لگانے اور انہیں گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

علاوہ ازیں بیان میں کہا گیا کہ پاک۔افغان سرحد پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شرپسندوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز جاری ہیں۔

کار اور رکشے میں تصادم، 5 افراد زخمی

دریں اثنا خار بائی پاس روڈ پر کار اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے بیان کے مطابق رکشہ میں سوار 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں کی شناخت نور اسلام، نور محمد، شیر زمین، اسحٰق اور عادل یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔

قوم سوال کر رہی ہے دہشتگردوں کو کون واپس لایا؟ وزیراعظم

بھارتی فلم ’پٹھان‘ کی کراچی میں غیر قانونی نمائش کا انکشاف

چین کے مقابلے میں امریکا، بھارت شراکت داری کا ہدف اسلحہ اور مصنوعی ذہانت