کھیل

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے بولی وڈ اداکارہ سے دوبارہ شادی کرلی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر نے 31 مئی 2020 کو بالی وڈ اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے عدالت میں شادی کی تھی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے بولی وڈ کی اداکارہ سے دوبارہ شادی کرلی۔

بھارت میڈیا انڈیا ٹوڈے کے مطابق ہاردک پانڈیا نے 31 مئی 2020 کو بالی وڈ اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے ممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی، کووڈ 19 کی وجہ سے شادی کی شاندار تقاریب منعقد نہیں ہوسکی تھیں۔

تاہم گزشتہ روز جوڑے سے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر دوبارہ شادی کی، جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔

شادی کی تقریب دھوم دھام سے منعقد کی گئی۔

تقریب راجستھان کے شہر اودے پور میں دریا کنارے شاندار ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں جوڑے کے قریبی دوست اور اہل خانہ نے شرکت کی۔

نتاشا اسٹینکووچ نے سفیدرنگ کے گاؤن کا انتخاب کیا جبکہ ہاردک پانڈیا نے سیاہ رنگ کا سوٹ پہن رکھا تھا۔

شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جوڑے نے لکھا کہ ’ہم نے آج ویلنٹائن ڈے منایا ہے اور اس وعدے کو دوبارہ دہرایا جو ہم نے تین سال قبل ایک دوسرے سے کیا تھا، اس خاص موقع پر اپنے خاندان اور دوست احباب کے ساتھ شریک ہوکر ہمیں بے حد خوشی ہے۔‘

شاہ چارلس کی اہلیہ کیملا تاج پوشی کے دوران متنازع کوہِ نور تاج نہیں پہنیں گی

آسکر ایوارڈ 2023 ظہرانہ: ملالہ یوسف زئی کی ہالی وڈ اسٹار ٹام کروز سے ملاقات

بولی وڈ کِنگ شاہ رخ خان نے پاکستانی اداکارہ عفت عمر کو کیا پیغام دیا؟