پاکستان

وفاقی حکومت کا عید الفطر پر 5 روزہ تعطیلات کا اعلان

21 اپریل بروز جمعہ سے 25 اپریل بروز منگل تک عید الفطر کے پیش نظر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، نوٹیفکیشن جاری
|

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عید الفطر 2023 کی 5 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عیدالفطر کی 5 چھٹیوں کی منظوری دی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 21 اپریل بروز جمعہ سے 25 اپریل بروز منگل تک عید الفطر کے پیش نظر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین فلکیات اور رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال پاکستان میں رمضان المبارک کے پورے 30 روزے ہوں گے جس کے بعد عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

عائشہ عمر کی ہراساں کرنے والے شخص سے متعلق وضاحت

پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق غیرقانونی طور پر اے آر وائی کو دینے کے خلاف کارروائی کا حکم

سپریم کورٹ کا فیصلہ خلاف آئین اور وفاق پاکستان پر حملہ ہے، بھرپور مزاحمت کریں گے، حکمران اتحاد