پاکستان

رات گئے ووٹنگ، انوار الحق آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم منتخب

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں رات گئے ووٹنگ ہوئی، پی پی پی، مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کے منحرف اراکین نے ایوان کے اسپیکر کو نیا وزیراعظم منتخب کیا۔

آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں ڈرامائی انداز میں اسپیکر چوہدری انوارالحق رات گئے ہونے والی ووٹنگ میں نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر انوارالحق کے انتخاب کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد شروع ہونے والا جمود بھی ٹوٹ گیا۔

قانون ساز اسمبلی میں نئے وزیراعظم کے لیے ووٹنگ جمعرات کو 1:25 بجے ہوئی اور چوہدری انوارالحق کو ایوان میں موجود تمام 48 ارکان نے ووٹ دیا، جن میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے 12، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے 7 اراکین شامل تھے اور ووٹ دینے والے دیگر 29 اراکین کا تعلق حکمران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تھا، چار ارکان اس عمل میں شریک نہیں ہوئے جن میں سے دو پی ٹی آئی اور دو ارکان کا مقامی سطح کی دو جماعتوں سے تھا۔

انوارالحق پی ٹی آئی کی اقتدار میں واپسی یقینی بنانے کے لیے اپنی جماعت کے ساتھ رہے جس کے خلاف متحدہ اپوزیشن صدر سلطان محمود کے زیر اثر پی ٹی آئی کے باغی گروپ کی مدد سے حکومت ہتھیانے کی کوشش کر رہے تھے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے علاقائی صدر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پارٹی نے کسی امیدوار کا نام نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’آج مجھے انوارالحق کی سازش کا علم ہوا ہے، ایک طرف وہ پی ٹی آئی کی قیادت کو جماعت بچانے کا یقین دلا رہے تھے، دوسری طرف وہ اسٹیبلشمنٹ سے معاہدہ کر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کوئی بھی فیصلہ کر سکتی ہے لیکن پارلیمان فیصلہ دے چکا، وزیر دفاع

سعودی عرب کا دورہ ’ٹیبل‘ پر ہے لیکن حتمی تاریخ نہیں، اسرائیلی وزیر خارجہ

پی ٹی آئی کا پنجاب، پختونخوا کے نگران وزرائے اعلیٰ کو کام سے روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع