حیرت انگیز

جوڑے کا فضا میں خوفناک کرتب، خاتون کی بلندی سے گر کر موت

خوفناک لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین نے حفاظتی اقدامات پر سوال کھڑے کردیے۔

چین میں ایک خاتون کی فضا میں کرتب دکھانے کے دوران خوفناک اونچائی سے گر کر موت واقع ہوگئی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین نے حفاظتی اقدامات پر سوالات کھڑے کردیے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق شو کے دوران چینی خاتون اپنے شوہر کے ساتھ کرتب کا مظاہرہ کررہی تھیں، اسی دوران شوہر اسے ٹانگوں سے پکڑنے میں ناکام ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں خاتون 30 فٹ سے زیادہ کی خوفناک اونچائی سے گر جاتی ہے۔

خاتون کو قریبی استعمال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

اس کے سوگوار شوہر ژانگ مومو نے بتایا کہ ہم ہمیشہ ایک ساتھ خوش رہے ہیں، میں فی الحال کوئی خاص تفصیلات ظاہر نہیں کر سکتا۔

خوفناک لمحے کی ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، کئی صارفین نے سوال اٹھایا کہ خاتون کو حفاظتی بیلٹ کیوں نہیں پہنایا گیا تھا؟ زمین پر حفاظتی سامان موجود کیوں نہیں تھا؟ کئی صارفین نے ایکروبیٹک انڈسٹری پر سخت ضوابط اور بہتر تحفظ کا مطالبہ کیا۔

مقامی حکومت نےبیان جاری کیاکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ اس شو کی میزبانی ایک مقامی فارم بزنس کے مالک نے کی تھی، جس نے شو کو چلانے کے لیے ایک میڈیا کمپنی سے معاہدہ کیا تھا۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ کمپنی نے حکام سے منظوری نہیں لی تھی، یہی نہیں بلکہ پرفارمرز کے لیے ضروری حفاظتی اور ہنگامی اقدامات فراہم کرنے میں بھی ناکام رہی، شو میں کرین کا استعمال کرکے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی۔

واضح رہے کہ میاں اور بیوی دونوں تجربہ کار آرٹسٹ تھے، دونوں نے کئی سالوں سے ایک ساتھ کام کیا تھا۔

جس لمحے تماشائیوں کی چیخیں سنی گئیں، واضح ہو گیا کہ کچھ گڑبڑ ہو گئی ہے جس کے کچھ ہی دیر بعد شو کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

کووڈ-19 سے انتقال کرجانے والا شخص دو سال بعد گھر واپس لوٹ آیا، اہل خانہ حیران

اماراتی خلا باز نے خلا سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے مناظر شیئر کردیے، ویڈیو وائرل

برطانیہ: بھارتی خاتون کی ساڑھی پہن کر 42 کلومیٹر کی میراتھن میں شرکت