دسترخوان

میکسیکن ’کرسپی چکن اسٹک ہیلاپینو‘ گھر میں بنائیں

پاکستان میں کھانے کے شوقین افراد روایتی کھانوں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے پکوان بھی شوق سے کھاتے ہیں۔

پاکستان میں کھانے کے شوقین افراد روایتی پکوان کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے کھانے بھی شوق سے کھاتے ہیں۔

سرفہرست میں تھائی، چائنیز، کورین نوڈلز اور چکن، اٹالین اور کانٹینینٹل کھانے شامل ہیں، یہاں کے کھانے گھروں میں بھی مختلف طریقوں سے بنائے جاتے ہیں،

ایک اندازے کے مطابق میکسیکن پکوان 10 ہزار برس سے بنائے جارہے ہیں، ان میں زیادہ تر سبزیوں کا استعمال کیا جاتا ہے ، جو کہ ان کے ذائقہ کو خاص بناتا ہے۔

تاہم اب پاکستان کے کئی ریستوران میں ان کھانوں کی مختلف ورائٹیز دستیاب ہیں۔

اسی لیے آج ہم آپ کو گھر میں میکسیکن پکوان بنانا سکھائیں گے جو یقیناً آپ کو پسند آئے گا۔

اجزا

3 سے 4 ہیلاپینو

2 کھانے کے چمچ سویا سوس

ایک کھانے کا چمچ کیچپ

2 کھانے کے چمچ کریم

ایک چائے کا چمچ ادرک کا پیسٹ

ایک یا دو کپ بریڈ کرمبس

آدھا چائے کا چمچ نمک

آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ

ایک چائے کا چمچ پیپریکا

آدھا چائے کا چمچ اطالوی مسالا

آدھا چائے کا چمچ لہسن پاؤڈر

500 گرام بونلیس چکن کیوبز

ترکیب

ہیلاپینو، سویا سوس، کیچپ، کریم، ادرک کے پیسٹ ایک ساتھ بلینڈ کرکے پیسٹ بنا لیں۔

اب چکن کو تیارکردہ پیسٹ میں میرینیٹ کر لیں، اب چکن کو اسٹک میں ایک ایک کرکے لگا لیں۔

بریڈ کرمبس میں تمام مصالحے مکس کریں اور چکن اسٹکس کی سطح پر بریڈ کرمبس میں اچھی طرح سےلگائیں۔

اب انہیں درمیانی آنچ پر 12-14 منٹ تک فرائی کریں، یہاں تک کہ ایک گولڈن رنگ آجائے۔

نوٹ: آپ انہیں 200ڈگری پر بیک اور ایئر فرائی کر سکتے ہیں اور 18-20 منٹ تک پکا سکتے ہیں۔

کرسپی چکن اسٹک ہیلاپینو کی ترکیب کی ویڈیو آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں:

گرمی سے چھٹکارا پانے کیلئے ناریل کے پانی سے بنے مشروب سے لطف اٹھائیں

کورین کھانے کے شوقین افراد کیلئے ’مسالے دار فرائیڈ چکن‘ بنانے کا منفرد طریقہ

’فریج میں رکھا کھانا دوبارہ گرم کرنا خطرناک ہے تو اسے پہلے فریز کرلیں‘