لائف اسٹائل

’مسلمان ایسے نہیں ہوتے‘ بولڈ تصویر شیئرکرنے پرسنجیدہ شیخ کو تنقید کا سامنا

اداکارہ نے اپنی تین سالہ بیٹی عائرہ کے ہمراہ سوئمنگ پول میں کچھوائی گئی ایک تصویر شیئر کی تھی۔

بولی وڈ اداکارہ سنجیدہ شیخ کی جانب سے بیٹی کو سوئمنگ سکھانے کی تصویر شیئر کیے جانے پر تنقید کا سامنا ہے اور لوگ انہیں مسلمان ہونے کے طعنے دیتے دکھائی دیے۔

سنجیدہ شیخ نہ صرف بھارت کی ٹی وی کی مقبول اداکارہ ہیں بلکہ انہوں نے’باغبان، پنکھ، طیش اور نوابزادے’ سمیت دیگر بولی وڈ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور وہ جلد ہی مزید فلموں اور ویب سیریز میں دکھائی دیں گی۔

دیگر اداکاراؤں کی طرح سنجیدہ شیخ بھی انسٹاگرام پر متحرک رہتی ہیں، جہاں وہ اپنے معمولات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنی تین سالہ بیٹی عائرہ کے ہمراہ سوئمنگ پول میں کچھوائی گئی ایک تصویر شیئر کی تو لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں مذہب کے طعنے دیے۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق سنجیدہ شیخ نے بیٹی کو سوئمنگ سکھانے کے دوران کچھوائی گئی تصویر شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین انہیں شرم دلانے کی کوشش کی۔

لوگوں نے ان کی تصویر پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ کبھی مکمل لباس بھی پہنا کریں۔

اسی طرح ایک صارف نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ ’مسلمان ایسے نہیں ہوتے‘ جب کہ کچھ افراد نے انہیں مسلمان ہونے کے ناطے عذاب قبر کا بھی خوف دلایا اور لکھا کہ قبر میں ان کے ساتھ اور کوئی نہیں ہوگا۔

یوں بعض صارفین نے ان کی تصویر کو دیکھ کر انہیں تجویز دی کہ وہ صحت مند غذائیں کھائیں، وہ کافی کمزور ہوگئی ہیں۔

جہاں لوگوں نے ان پر تنقید کی، وہیں متعدد افراد نے سنجیدہ شیخ کی تعریفیں بھی کیں اور انہیں ہولی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی، سلمیٰ ہائیک، میگھن فاکس اور بھارتی اداکارہ پونم پانڈے سے بھی زیادہ خوبصورت قرار دیا۔

بعض صارفین نے انہیں خراب کمنٹس کو نظر انداز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ان سے مزید تصاویر شیئر کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے سنجیدہ شیخ کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کی اداکاری کو بھی سراہا اور متعدد افراد نے لکھا کہ وہ ان کی اداکاری کے پہلے دن سے مداح رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سنجیدہ شیخ کا شمار بھارت کی مقبول ترین ٹی وی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے 2006 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا، انہوں نے 2012 میں ساتھی اداکار عامر علی سے شادی کی تھی۔

شادی کے 9 سال بعد اور بیٹی کی پیدائش کے محض دو سال بعد جوڑے کے درمیان 2022 میں طلاق ہوگئی تھی۔

دونوں نے چند سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد 2012 میں شادی کی تھی اور 2020 میں جوڑے نے بتایا تھا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

معلوم نہیں حسنین لہری اور نمرہ جیکب کے درمیان کس بات پر جھگڑا ہوا تھا، انوشے اشرف

’بائپر جوائے‘: غیرمحفوظ انداز میں رپورٹنگ کرنے پر پاکستانی خاتون صحافی کو تنقید کا سامنا

’دونوں بہنیں لگ رہی ہیں‘، ہانیہ عامر کی ایک اور ہم شکل کی تصاویر وائرل