دنیا

مقبوضہ کشمیر: آپریشن کے دوران فائرنگ سے تین بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں حریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی دو گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں حریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ سرینگر کے جنوب میں واقع ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج کی دو گاڑیاں آپریشن میں مصروف تھیں جہاں ان پر فائرنگ کردی گئی۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ میں تین فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی علاقے میں فوجی آپریشن جاری ہے اور واقعے کی مزید تفصیلات معلوم ہونا باقی ہیں۔

فائرنگ کا یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر پیش آیا جب گزشتہ ہفتے ہی بھارتی سپریم کورٹ نے 2019 میں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا اور وہاں انتخابات کے انعقاد کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی تاریخ بڑھانے پر غور شروع کردیا

ٹکٹوں کے لیے مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، مریم نواز اور خواتین ورکرز میں تلخ کلامی

غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی جرم بن گیا، آئی سی سی نے عثمان خواجہ پر فرد جرم عائد کردی