پاکستان

راولپنڈی: فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 2500 کلو مضر صحت گوشت تلف

راولپنڈی ڈویژن میں 1500 کلو اور سرگودھا ڈویژن میں ایک ہزار کلو مضر صحت گوشت تلف کردیا ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی

راولپنڈی نارتھ ریجن میں غیر معیاری گوشت سپلائی کرنے والے مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گھیرا تنگ، فوڈ سیفٹی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 ہزار 500 کلو مضر صحت گوشت تلف کردیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق پنجاب کے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں 1500 کلو اور سرگودھا ڈویژن میں ایک ہزار کلو مضر صحت گوشت تلف کردیا ہے، جبکہ آن لائن کمپلینٹ پر کاروائی کرتے ہوئے مضر صحت گوشت سے بھری ہوئی گاڑی پکڑی گئی۔

انہوں نے کہا کہ رہائشی علاقے میں غیر قانونی طور پر سلاٹر ہاؤس قائم کیا گیا تھا، ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج اور گاڑی کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بدبو دار گوشت کی سٹوریج اور فروخت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

عثمان خواجہ کا آئی سی سی کے ایکشن کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

پشاور: منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے آپریشن ’دا حق آواز‘ کا آغاز

وہاڑی: نجی بینک صارفین کے اکاؤنٹس سےکروڑوں روپے خردبرد کے الزام میں 2 افراد گرفتار