پاکستان

عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز

کئی سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی کے دن بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کےآخری روز بھی امیدواروں کی جانب سے دستاویزات جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

الیکشن شیڈول کے مطابق امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے لیے تین دن کا وقت دیا گیا ہے جس کا آج آخری روز ہے جب کہ الیکشن کمیشن سے کئی سیاسی جماعتوں نے کاغذات نامزدگی کے دن بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن سے مسلم لیگ (ن)، جمعیت علمائے اسلام (ف)، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔

ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرنے پر غور شروعکر دیاہے۔

اداکارہ میرا کے گھر لاکھوں مالیت کے زیورات چوری، اپنے ہی ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

عثمان خواجہ کا آئی سی سی کے ایکشن کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کا فیصلہ، ایس ایس پی ساؤتھ نے خط لکھ دیا