پاکستان

پشاور: غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی، مزید تفتیش جاری ہے، ترجمان ایف آئی اے

پشاور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کمرشل بینکنگ سرکل نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ْ

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے مجموعی طور پر 10 لاکھ سعودی ریال اور 62 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔

ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ’دباؤ‘ کی مخالفت

دنیا بھر میں لڑکوں کے مقابلے میں نوعمر لڑکیاں ایچ آئی وی سے زیادہ متاثر ہونے لگیں

سلامتی کونسل میں غزہ کیلئے فلاحی امداد فراہم کرنے کی قرارداد منظور