پاکستان

سندھ: ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے ٹریبونلز قائم

کراچی اور حیدرآباد میں اپیلوں کی سماعت جسٹس ارشد حسین، جسٹس خادم حسین تنیو اور جسٹس عدنان کریم کریں گے۔

سندھ میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لیے ٹریبونلز قائم کردیے گئے ہیں، سندھ ہائی کورٹ کے 6 ججز اپیلیٹ ٹریبونلز کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں کاغذاتِ نامزدگی سے متعلق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت جسٹس ارشد حسین ،جسٹس خادم حسین تنیو اور جسٹس عدنان کریم کریں گے۔

سکھر میں جسٹس ارشاد علی اور جسٹس ذوالفقار سانگھی فرائض انجام دیں گے، لاڑکانہ میں کاغذاتِ نامزدگی سے متعلق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت جسٹس سلیم جیسر کریں گے۔

پشاور: غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

’فاسٹ اینڈ فیورس‘ کے اداکار وِن ڈیزل پر جنسی استحصال کا الزام

سلامتی کونسل میں غزہ کیلئے فلاحی امداد فراہم کرنے کی قرارداد منظور