پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ: نومبر 2022 کا ایم ڈی کیٹ رزلٹ 2 سال کیلئے موزوں قرار

درخواست گزار کا ایم ڈی کیٹ رزلٹ نومبر 2022 سے نومبر 2024 تک موزوں ہوگا، پٹیشنرکا کیس میں جو خرچ آیا وہ بھی پی ایم ڈی سی ادا کرے گی، عدالت

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے نتائج کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نومبر 2022 کا ایم ڈی کیڈ رزلٹ 2 سال کے لیے موزوں قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اس حوالے سے فیصلہ جاری کر دیا، درخواست گزارکی جانب سے خلیق الرحمن سیفی ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ نومبر 2022 کا ایم ڈی کیڈ رزلٹ نومبر 2024 تک قابل قبول ہے۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ درخواست گزار لائبہ رؤوف نے نومبر 2022 میں ایم ڈی کیٹ پاس کیا، اُس وقت قانون کے مطابق رزلٹ 2 سال کے لیے موزوں تھا۔

عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ درخواست گزار نے پی ایم ڈی سی کے 14 جولائی 2023 کے پبلک نوٹس کو چیلنج کیا، پی ایم ڈی سی نے نوٹس میں کہا تھا 2022 کے پاس کردہ ایم ڈی کیڈ پر 2023 میں داخلہ نہیں ملے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ 2021 کی ریگولیشنز کے مطابق نومبر 2022 کے ایم ڈی کیٹ نتائج 2 سال کے لیے موزوں ہیں، بعد میں کیے جانے والے ایڈمنسٹریٹو فیصلے سے پٹیشنر سے یہ حق واپس نہیں لیا جا سکتا۔

فیصلے میں عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کا ایم ڈی کیٹ رزلٹ نومبر 2022 سے نومبر 2024 تک موزوں ہو گا، پٹیشنرکا کیس میں جو خرچ آیا وہ بھی پی ایم ڈی سی ادا کرے گی۔

پٹشنر کا ایم ڈی کیڈ رزلٹ نومبر 2022 سے نومبر 2024 تک موزوں ہو گا ، فیصلہپٹشنر کا کیس میں جو خرچ آیا وہ بھی پی ایم ڈی سی ادا کرے گی ، عدالت کا حکم

مسلم لیگ (ن) کی استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ’دباؤ‘ کی مخالفت

کنگنا رناوت کا اگلے سال بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

سلامتی کونسل میں غزہ کیلئے فلاحی امداد فراہم کرنے کی قرارداد منظور