پاکستان

ڈیوس کپ ٹائی: بھارت کا ویزوں کے حصول کے لیے پاکستان ٹینس فیڈریشن سے رابطہ

بھارت کی جانب سے بھیجی گئی ویزوں کی فہرست میں کپتان روہت پٹیل سمیت 7 کھلاڑیوں اور 11 آفیشلز کے نام شامل ہیں۔
|

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ڈیوس کپ ٹائی میں ویزوں کے حصول کے لیے بھارت نے پاکستان ٹینس فیڈریشن سے رابطہ کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈیوس کپ ٹائی کے لیے بھارت نے 18 ناموں کی لسٹ پاکستان ٹینس فیڈریشن کو بھجوا دیئے ہیں، بھارت کی جانب سے بھیجی گئی ویزوں کی فہرست میں کپتان روہت پٹیل سمیت 7 کھلاڑیوں اور 11 آفیشلز کے نام شامل ہیں۔

آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر انیل کمار جین بھی وفد کا حصہ ہیں، انڈین ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سمیت دیگر عہدیداران بھی ویزوں کے حصول کے خواہشمند ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 روزہ ٹائی 3 فروری سے اسلام آباد میں کھیلی جانی ہے، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے بھارت کی نیوٹرل مقام پر ٹائی کروانے کی اپیل کو مسترد کر دیا تھا۔

گزشتہ روز (26 دسمبر) پاک-بھارت ڈیوس کپ ٹائی کے لیے قومی ٹینس ٹیم کا اعلان کردیا گیا تھا، ٹیم میں اعصام الحق، عقیل خان ، محمد عابد، محمد شعیب اور برکت اللہ شامل ہیں۔

عام انتخابات: رابطے میں سہولت، اندراج شکایات کیلئے الیکشن مانیٹرنگ، کنٹرول سینٹر قائم

’گندے برتن سے بچا ہوا کھانا کھانا پڑا‘، کومل میر کی ویڈیو وائرل

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کے کاغذات نامزدگی مسترد