پاکستان

طویل القامت شخص نصیر سومرو علالت کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل

نصیر سومرو کافی عرصے سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں، پی آئی اے ٹاؤن شپ کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔

طویل القامت شخص نصیر سومرو کو علالت کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نصیر سومرو کافی عرصے سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

54 سالہ نصیر سومرو طویل القامت ہونے کا عالمی ریکارڈ رکھتے ہیں۔

وہ پی آئی اے گروپ چھ میں ملازم ہیں اور ان کا تعلق شعبہ ٹریفک سے ہے۔

نصیر سومرو پی آئی اے ٹاؤن شپ کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔

اس سے قبل بھی انہیں علالت کے سبب ہسپتال میں داخل کیا جاچکا ہے۔