دنیا

غزہ میں اسرائیل کی بمباری جاری، مزید 128 فلسطینی شہید

29 سالہ فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے تمون قصبے پر فوجی چھاپے کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام کوئی نہ روک سکا، سفاک فوج نے دہشت گردانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے خان یونس پر تازہ حملوں میں مزید 20 فلسطینیوں کو شہید کردیا ۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق 29 سالہ فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے تمون قصبے پر فوجی چھاپے کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے جھڑپوں کے دوران نوجوان لڑکے کی پیٹھ میں اس وقت گولی ماری جب مقامی فلسطینی نوجوانوں نے گھروں پر اسرائیلی فوج کے چھاپوں کے خلاف مزاحمت کرنے کی کوشش کی تھی۔

اس کےعلاوہ غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں بھی اسرائیلی حملوں میں 20 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران جاری جھڑپوں اور بمباری کے باعث تقریباً 120 فلسطینی اسرائیلی شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 22 ہزار 300 سے تجاوز کرگئی ۔

ایران میں دھماکے، نگران وزیر اعظم کا قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس

ایران: جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دھماکے، 103 افراد جاں بحق

جاپان میں خطرناک زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 62 ہوگئی