پاکستان

اسلام آباد: آئی الیون میں ٹمبر کے گودام میں آتشزدگی

آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے، واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فائر بریگیڈ حکام

اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں ٹمبر کے گودام میں آگ لگ گئی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور بلدیہ عظمی اسلام آباد (ایم سی آئی) کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ صبح 7 بجے لگی تھی، جس نے دو دوکانوں کو لپیٹ میں لیا۔

مزید بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے، واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق آگ نے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

امریکا اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا مرحلہ مکمل

گزشتہ 6 ماہ میں خوراک کی برآمدات میں 64 فیصد اضافہ ریکارڈ