پاکستان

کراچی: پولیس اہلکار کے قتل کا ملزم 11 برس بعد گرفتار

ملزم نے 11 برس قبل ذاتی دشمنی کی بنا پر اپنے بھائی کے ہمراہ فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا تھا۔

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں پولیس اہلکار کے قتل کے ملزم کو واردات کے 11 برس بعد گرفتار کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم نے 11 برس قبل ذاتی دشمنی کی بنا پر اپنے بھائی کے ہمراہ فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا تھا۔

ملزم کا بھائی پہلے ہی گرفتار ہوچکا تھا، جسےعدالت نے 25 سال قیدکی سزا سنادی تھی۔

ملزم سکھر کا رہائشی ہے، جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے سکھر منتقل کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کی بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ سے بھی مسترد

اداکاروں کے بولڈ لباس پر بلال قریشی کی سخت تنقید

جنوبی افریقہ کا اسرائیل پر مقدمہ، عالمی عدالت انصاف میں سماعت کی تاریخ کا اعلان