پاکستان

چیف الیکشن کمشنر نے نگران حکومت کی سمری مسترد کر دی

الیکشن کمیشن نے سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اےمحسن بٹ کی بطور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کی سمری مسترد کر دی۔

چیف الیکشن کمشنر نے نگران حکومت کی بھیجی گئی سمری مسترد کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) محسن بٹ کی بطور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کی سمری مسترد کر دی۔

نگران حکومت نے محسن حسن بٹ کی بطور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کی سمری بجھوائی تھی، محسن بٹ 31 دسمبر کو بطور ڈی جی ایف ائی اے ملازمت سے ریٹائر ہو گئے تھے۔

پیپلز بس سروس کی نئی بسوں کی کھیپ کراچی پہنچ گئی

لاپتا افراد سے متعلق حکومتی کمیٹی غیرفعال، تشکیل نو کا فیصلہ

عام انتخابات 2024: مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل خارج