پاکستان

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری، فریال تالپور سمیت دیگر کونوٹس جاری

کراچی بینکنگ کورٹ کی جانب سے جاری نوٹس میں سابق صدر، ان کی ہمشیرہ سمیت دیگر کو 19 فروری کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

کراچی کی بینکنگ کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر مملکت آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپر سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی بینکنگ کورٹ کی جانب سے جاری نوٹس میں ان افراد کو 19 فروریکو پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس اسلام آباد سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر افراد نامزد ہیں جن پر 4 ارب روپے کی منی لانڈرنگ سمیت متعدد الزامات ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا قذافی اسٹیڈیم میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے 8 سینٹرز قائم کرنے کا اعلان

بنگلا دیش عام انتخابات: شکیب الحسن کی مداح کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

غزہ: الاقصیٰ ہسپتال کے اطراف میں اسرائیلی فورسز کی بمباری، مزید 249 فلسطینی شہید