لائف اسٹائل

گولڈن گلوب جیتنے پر ہمایوں سعید کی’دی کراؤن’ کی ساتھی اداکارہ کو مبارک باد

الزبیتھ ڈبنکی نے ’دی کراؤن‘ میں لیڈی ڈیانا اور ہمایوں سعید نے پاکستانی نژاد ماہر امراض قلب ڈاکٹر حسنات کا روپ دھارا تھا۔

ہمایوں سعید نے 2022 میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’دی کراؤن‘ میں اپنے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ الزبیتھ ڈبنکی کو گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

الزبیتھ ڈبنکی نے ’دی کراؤن‘ میں لیڈی ڈیانا کا کردار ادا کیا تھا اور اسی ویب سیریز میں ہمایوں سعید نے پاکستانی نژاد ماہر امراض قلب ڈاکٹر حسنات کا روپ دھارا تھا۔

’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا اور ڈاکٹر حسنات کے رومانس کو بھی دکھایا گیا تھا اور ویب سیریز میں ہمایوں سعید نے اداکارہ الزبیتھ کو بوسہ بھی دیا تھا، جس کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئی تھیں۔

’دی کراؤن‘ کو بھی گولڈن گلوبس ایوارڈز میں متعدد نامزدگیاں ملی تھیں لیکن ویب سیریز صرف ایک ہی معاون اداکارہ کا ایوارڈ جیت پائی جو کہ الزبیتھ ڈبنکی کو دیا گیا۔

گولڈن گلوب کا ایوارڈ جیتنے کے بعد ہمایوں سعید نے الزبیتھ ڈبنکی کی ایوارڈ جیتنے کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

اداکار نے اداکارہ کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ وہ مذکورہ ایوارڈ کی جائز حقدار ہیں، انہوں نے ’دی کراؤن‘ میں شاندار اداکاری کی۔

ہمایوں سعید نے مزید لکھا کہ انہیں الزبیتھ ڈبنکی کے ہمراہ کام کرنے پر فخر ہے اور ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ کو مبارک باد پیش کی۔

اداکار کی جانب سے اداکارہ کو مبارک باد دیے جانے کی ٹوئٹ پر مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ہمایوں سعید کو اداکارہ کو دیا گیا بوسہ بھی یاد دلایا۔

ہمایوں سعید کے ’دی کراؤن‘ کا حصہ بننے کی تصدیق

’دی کراؤن‘ میں ہمایوں سعید کے ’لیڈی ڈیانا‘ کو دیے گئے بوسے کے چرچے

’لیڈی ڈیانا‘ کو دیا گیا بوسہ اصل میں اداکاری تھی، ہمایوں سعید