پاکستان

فواد چوہدری کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج

سابق وزیر نے این اے 60 اور 61 سےکاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، آر او آفس کے اعتراضات کے خلاف فواد چوہدری نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

الیکشن ٹریبونل نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل کو خارج کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق فیصلہ الیکشن ٹربیونل کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سنایا، سابق وزیر فواد چوہدری کو سخت سیکیورٹی حصار میں ٹربیونل میں پیش کیا گیا، عدالت میں طلبی کے بعد فواد چوہدری کی الیکشن ٹربیونل میں حاضری لگوائی گئی۔

یاد رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سابق وزیر فواد چوہدری نے جہلم کے حلقہ این اے 60 اور این اے 61 سےکاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، آر او آفس کے اعتراضات کے خلاف فواد چوہدری نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

جنوبی کوریا: پارلیمان نے کتے کے گوشت کی تجارت پر پابندی لگانے کا بل منظور کرلیا

’پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کا اجرا، 2 ارب روپے مختص کردیے گئے‘

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ