پاکستان

لاہور: اسکول ٹیچر پر تیزاب پھینکنے والے 2 ملزمان پولیس مقابلے کے دوران گرفتار

موٹر سائیکل سوار ملزمان نے روکے جانے پر پولیس پر فائرنگ کردی، مقابلے کے دوران دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں اسکول ٹیچر پر تیزاب پھینکنے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ترجمان پولیس نے بتایا کہ دورانِ چیکنگ کالا خطائی ٹی پوائنٹ پر پولیس کی جانب سے 2 موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش گئی۔

موٹرسائیکل سواروں نے روکے جانے پر پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی، مقابلے کے دوران یاسر اور نوید نامی دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان 2 روز قبل اسکول ٹیچر پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے تھے، گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، اُنہیں حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی کیپٹن (ریٹائر) قاضی علی نے بتایا کہ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مزید تحقیقات اور کارروائی جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کے مفرور ساتھیوں کی تلاش کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے۔

پاکستان کو قسط کے اجرا کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آج ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کے نسل کشی کے مقدمے کی سماعت آج ہوگی