پاکستان

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم، منشور اور دیگر امور پر اہم بیٹھک

اعلٰی ترین قیادت پارٹی کے منشور کو حتمی شکل دے گی، پارٹی منشور کو جاری کرنے کی حتمی ٹائم لائن کی بھی آج ہی منظوری کا امکان ہے، ذرائع

لاہور میں قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف سمیت اعلٰی قیادت کی انتخابی مہم، منشور اور دیگر امور پر اہم بیٹھک آج ہوگی۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف اجلاس میں شرکت کے لیے جاتی امرا رائیونڈ میں موجود ہیں، اسی سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بھی جاتی امرا رائیونڈ پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کی اعلٰی ترین قیادت پارٹی کے منشور کو حتمی شکل دے گی، پارٹی منشور کو جاری کرنے کی حتمی ٹائم لائن کی بھی آج ہی منظوری کا امکان ہے۔

مزید بتایا کہ اجلاس میں پارٹی کی آج سے شروع ہونے والی انتخابی مہم اور جلسوں کے شیڈول پر بھی مشاورت ہوگی۔

عام انتخابات: الیکشن کمیشن کی بیلیٹ پیپرز کی چھپائی کی منظوری

عام انتخابات: مسلم لیگ (ن) کے 2 صوبائی امیدواروں کی الیکشن ٹربیونل کیخلاف اپیل مسترد

سوئی سدرن گیس کے آفس کے پاس 18 جنوری کو دھرنا دیں گے، حافظ نعیم الرحمٰن