پاکستان

پنجاب: تعلیم میں ہم اتنا کام نہیں کر سکے جتنا ہونا چاہیے تھا، محسن نقوی

ڈگری اور رزلٹ کی تصدیق کا عمل آن لائن کیا گیا ہے، طالب علموں کو بورڈ میں آنا پڑتا تھا، انہیں پریشانی ہوتی تھی، نگران وزیر اعلٰی پنجاب

نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ تعلیم میں ہم اتنا کام نہیں کر سکے جتنا ہونا چاہیے تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں طلبا و طالبات کی سہولت کے لیے ای سروسز موبائل ایپ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈگری اور رزلٹ کی تصدیق کا عمل آن لائن کیا گیا ہے، پنجاب کے باقی آٹھ بورڈز کو بھی آن لائن کرنے جارہے ہیں، رزلٹ کی تصدیق کا عمل بھی آن لائن کیا گیا ہے، طالب علموں کو یہاں بورڈ میں آنا پڑتا تھا، انہیں پریشانی ہوتی تھی،گھنٹوں لائن میں لگنا پڑتا تھا، فیسوں کے لیے بینک جانا پڑتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم میں ہم اتنا کام نہیں کرسکے جتنا ہونا چاہیے تھا، ہزاروں اسکولز میں سے درجن بھر کا ٹھیک ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پشاور ہائیکورٹ سے واپس لے لی

شہریار آفریدی کا انتخابی نشان بوتل کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

کراچی: بلوچ کالونی میں آزاد امیدوار پر حملہ، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی