پاکستان

کراچی: عمارت گرنے کا معاملہ، ایس بی سی اے افسران کے خلاف مقدمہ درج

سرجانی سیکٹر 4 ڈی میں اگست2022 میں عمارت گری تھی، عمارت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے، ایف آئی آر کا متن

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن تھانے میں عدالتی حکم پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں اگست 2022 میں عمارت گرنے کی تحقیقات میں ایس بی سی اے کے افسران، اہلکار اور بلڈنگ کا مالک ذمہ دار قرار دیے گئے تھے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق سرجانی سیکٹر 4 ڈی میں اگست2022 میں عمارت گری تھی، عمارت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ عمارت گرنے کی انکوائری میں ایس بی سی اے افسران اور بلڈنگ کا مالک ذمہ دار قرار پائے گئے۔

تیسرے ٹی 20 میچ میں بھی قومی ٹیم کو شکست، نیوزی لینڈ کی سیریز میں فیصلہ کن برتری

ہونے والا شوہر خوبصورت ہو لیکن مجھ سے زیادہ پیارا نہ ہو، یمنیٰ زیدی

لکی مروت: تھانہ غزنی خیل، شہباز خیل پر حملہ ناکام، جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار