پاکستان

پنجاب کے عوام مسلم لیگ (ن) کی سیاست سے تنگ آچکے، شرجیل میمن

ٹاک شوز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف بات کرنے پر اگلے دن نیب نوٹس آجاتا تھا، رہنما پیپلزپارٹی کی لاہور میں گفتگو

پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں صحت کی بنیادی سہولت نہیں دی گئی، پنجاب کے عوام ن لیگ کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صحت کی بنیادی سہولت نہیں دی گئی، پنجاب میں کوئی ایک بھی اچھا اسپتال نہ بنایا جاسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام مسلم لیگ (ن) کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں، مسلم لیگ ن صرف موٹروے گنواتی ہے، پنجاب میں کوئی ایک بھی اچھا ہسپتال نہ بنایا جاسکا، (ن) لیگ نے موٹروے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔

رہنماپیپلز پارٹی نے کہا کہ (ن) لیگ ہمارے منصوبوں کا کریڈٹ لیتی ہے، سب جانتےہیں علاج کےلیےن لیگ کی قیادت کہاں جاتی ہے، ن لیگ نے عوام کے فائدے کےلیے کچھ نہ کیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ٹاک شوز میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف بات کرنے پر اگلے دن نیب نوٹس آجاتا تھا۔

لکی مروت: تھانہ غزنی خیل، شہباز خیل پر حملہ ناکام، جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار

ہونے والا شوہر خوبصورت ہو لیکن مجھ سے زیادہ پیارا نہ ہو، یمنیٰ زیدی

تیسرے ٹی 20 میچ میں بھی قومی ٹیم کو شکست، نیوزی لینڈ کی سیریز میں فیصلہ کن برتری