پاکستان

کراچی: بھٹائی آباد میں بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ، یو سی چیئرمین جاں بحق، 6 افراد زخمی

واقعہ بچوں کی لڑائی کی وجہ سے پیش آیا، واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے، علاقہ کونسلر

کراچی کے علاقے بھٹائی آباد میں بچوں کے معاملے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں یو سی چیئرمین جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کاواقعہ ملیر کینٹ تھانے کی حدود میں واقع گلستان جوہر بلاک 9 کے علاقے بھٹائی آباد میں پیش آیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے یوسی 9 کاچیئرمین صابر مگسی انتقال کرگئے۔

علاقہ کونسلر شوکت نذیر کے مطابق واقعہ بچوں کی لڑائی کی وجہ سے پیش آیا، واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے۔

پی ایس ایل 9: کوئٹہ کی مسلسل دوسری فتح، لاہور کو 5 وکٹوں سے شکست

میری عمر میری مرضی، عفت عمر کا تنقید کرنے والوں کو جواب

خیرپور سے گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت