پاکستان

اسلام آباد: 3 پولیس اہلکاروں نے شہری سے 39 لاکھ روپے لوٹ لیے

ڈپٹی انسپکٹر جنرل شہزاد بخاری کی ہدایت پر ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسلام آباد میں 3 پولیس اہلکاروں نے شہری سے 39 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شہزاد بخاری کی ہدایت پر ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متاثریں نے ایف آئی آر میں مؤقف اپنایاکہ ہم او ایل ایکس پر گاڑی کا اشتہار دیکھ کر گاڑی خریدنے کے لیے اسلام آباد آئے، جب اسلام آباد پہنچے تو ہمیں کولڈ ڈرنک میں کچھ پلایا گیا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ہم گاڑی چیک کر رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس اہلکاروں نے پکڑ لیا، پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ اتنے پیسے کہاں سے لے کر آئے؟ پھر پولیس نے ہمیں اپنی گاڑی میں بٹھایا اور سیکٹر جی 13 اتار دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق جو کولڈ درنک ہمیں پلائی گئی اس کی وجہ سے دماغ ماؤف ہو گیا تھا، برائے کرم پولیس اہلکاروں سے ہماری رقم برآمد کروائی جائے۔

’اڈیالہ جیل پر دہشتگردوں کے حملہ کی اطلاعات ہیں‘، وزارت داخلہ نے عدالت میں رپورٹ جمع کروادی

وفاقی حکومت نے کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیل کے دفاتر ختم کرنے کی تیاری کرلی

پاکستان میں ’ایکس‘ کی بندش پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا ردعمل سامنے آگیا