پاکستان

مانسہرہ: گاڑی کا چالان کرنے پر فائرنگ، سب انسپکٹر جاں بحق

بیدڑہ انٹر چینج پر ملزم کی فائرنگ سے ہائی وے پولیس کے سب انسپکٹر عامر شہید جبکہ سپاہی نوید زخمی ہوگئے، پولیس حکام
|

مانسہرہ میں ہزارہ ایکسپریس وے پر گاڑی کا چالان کرنے پر ملزم کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق بیدڑہ انٹر چینج پر ملزم کی فائرنگ سے ہائی وے پولیس کے سب انسپکٹر عامر شہید جبکہ سپاہی نوید زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے سپاہی اور شہید سب انسپکٹر کی لاش کو کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعہ پشاور سے مانسہرہ آنے والی گاڑی کا چالان کرنے پر پیش آیا۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائےوقوع کا دورہ کیا، اور ضروری معلومات حاصل کیں۔

پولیس نے فوری طور پر معلومات حاصل کرکے گاڑی کو ٹریس کر کے ملزمان کی پہچان کرلی ہے اور موبائل نمبر حاصل کرلیے گئے ہیں جن کی گرفتاری کو جلد از جلد یقینی بنانے کے لیے ڈی پی او مانسہرہ کی ہدایات پر ضلع بھر کے تمامداخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم کر دی گئی ہیں۔