سیاسی حل تلاش کرنے کے بجائے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ریاست ایسے اقدامات کا سہارا لے رہی ہے جن سے بلوچستان کی بےچینی میں مزید اضافہ ہوگا۔
پنجاب کے موقع پرست سیاست دانوں کے اس رویے کی وجہ سے مسئلہ بڑھتا گیا اور آج پورا پاکستان بلوچستان بن گیا ہے جبکہ پاکستان کو 'گریٹر پنجاب' میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
جب تک بی جے پی نے اپنی مذموم سیاست کی وجہ سے اس پورے معاملے کو اپنی فرقہ وارانہ جنونیت میں تبدیل نہیں کیا تب تک کسی کو اورنگزیب یا اس کی قبر سے کوئی مسئلہ نہیں تھا۔
دو سابق سوویت ایجنٹس نے تسلیم کیا کہ بی ایل اے درحقیقت سوویت کا پروجیکٹ تھا جو بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش تھی کیونکہ پاکستان افغان جنگ میں سوویت کے خلاف تھا۔
انگریز بیوپار کرنے ہندوستان آئے تو نفرتوں کے جنگل کی ذرخیزی میں تیزی سے اضافہ کرنا گوری سرکار کے بائیں ہاتھ کا کھیل بن گیا اور وہ منافقت کے شہد میں لپٹی باتیں بھی خوب کرنا جانتے تھے۔
ڈاکٹر مبینہ کے مطابق مسئلے کا آغاز اکثر والدین کے رویوں سے ہوتا ہے کیونکہ والدین بچوں کی توجہ خود سے بھٹکانے کے لیے انہیں موبائل یا دیگر آلات تھما دیتے ہیں۔
چین نے انسداد دہشت گردی میں پاکستان کی مدد کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، اب سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا چین پاکستان کی فوج کو بی ایل اے سے لڑنے کے لیے براہ راست مدد فراہم کرسکتا ہے؟
ٹرمپ نے کہا، 'اگر آپ دہشتگردی کی حمایت کرتے ہیں تو امریکا میں آپ کی جگہ نہیں'، معیار یہی ہے تو ٹرمپ، ان کی کابینہ اور سپورٹرز کو بھی اسرائیل کی حمایت پر امریکا سے بےدخل کردینا چاہیے۔
ایک ایسے کڑے وقت میں کہ جب پریس حملے کی زد میں ہے، ٹاک شوز میں کی جانے والی معذرتوں نے دھچکا پہنچایا ہے کیونکہ یہ معذرتیں نقطہ نظر پیش کرنے پر کی گئی ہیں۔
معین اختر کی وفات کے 13 سال بعد ان کی تحریر کردہ کتاب شائع ہوئی ہے جوکہ ایک لیجنڈری میزبان، کامیڈین اور اداکار کے طور پر ان کی شخصیت کی حقیقی گواہی دیتی ہے۔
متاثرہ بچے کے والد نے کہا، 'ہمارے قدامت پسند معاشرے میں لوگ بات کرتے ہوئے رعایت نہیں برتتے اور مجھے اس بات کی فکر ہے کہ اس ٹراما کے اس پر کیا جذباتی اثرات مرتب ہوں گے'۔
بہ ظاہر ہائبرڈ ماڈل واحد حل تھا لیکن اندازہ نہیں تھا کہ یہ غلطی نہ صرف بھارت کو فائدہ پہنچائے گی بلکہ پاکستان میں ہونے والے میگا ایونٹ کا مزہ بھی کرکرا کر دے گی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے منتخب ٹیم من وعن وہی ہے جس نے چیمپیئنز ٹرافی میں قومی پرچم سرنگوں کیا تھا بس ٹیم سے کراچی کی نمائندگی ختم کردی گئی ہے۔
'میں ایک ایسے والد سے ملا جن کا ایک بیٹا غیرقانونی طور پر یورپ جاتے ہوئے کشتی حادثے میں ہلاک ہوا مگر وہ ایجنٹ سے پوچھنا چاہتے تھے کہ ان کا دوسرا بیٹا اسی طرح یورپ کیسے جاسکتا ہے؟'
امریکی نائب صدر نے زیلنسکی کو جال میں پھنسایا اور وہ غلطی کربیٹھے، بہ ظاہر یہ اچانک شروع ہونے والی بحث تھی لیکن میرے خیال میں یہ منصوبہ بندی کے تحت ہوا۔
چونکہ شادی بہت سے حقوق اور ذمہ داریوں کا نام ہے، اس لیے دونوں فریقوں کی حفاظت اور تنازعات یا ان کے حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے نکاح نامہ واضح اور مؤثر ہونا چاہیے۔
'18ویں صدی میں ہمارا خاندان اور دیگر لوگ جو کھڑک میں بسے تھے، جب نقل مکانی کرکے کراچی آئے تب انہوں نے بیوپار کے تحفظ کے لیے یہاں قلعہ تعمیر کرنے کی ضرورت کو محسوس کیا'۔
ملک کی تین صوبائی حکومتیں جہاں تین مختلف سیاسی جماعتوں کی حکومت ہے، تقریباً ایک ہی وقت میں ہائر ایجوکیشن کے شعبے کو اپنے ماتحت کرنے کی کوشش کررہی ہیں، کیا یہ محض اتفاق ہے؟
آلِ سعود خاندان نے برطانیہ کے کرنل ٹی ای لارنس سے لے کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور تک ایک طویل سفر طے کیا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ دنیا بھی ایک اہم دوراہے پر کھڑی ہے۔