طویل المدتی فنانسنگ سہولت (ایل ٹی ایف ایف) پورٹ فولیو کو مرحلہ وار ایگزم بینک کو منتقل کیا جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں فیصلہ
عالمی مالیاتی ادارے کا مجموعی کارکردگی پر اظہار اطمینان، ریٹیل، ہول سیل اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے اہداف مکمل کرنے پر زور، پہلی بار پاور سیکٹر نے اہداف پورے کرلیے۔
آئی ایم ایف مشن کو بتایا گیا کہ پنجاب 12.5 ایکڑ اور سندھ 25 ایکڑ سے کم زرعی اراضی پر ٹیکس نہیں لے گا، پختونخوا اور بلوچستان میں زرعی آمدن نہ ہونے کے برابر ہے، ذرائع
7 مارچ سے 791 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گرڈ لیوی عائد کرنے کیلئے رسمی کارروائیاں تیزی سے مکمل کرکے کاپیاں آئی ایم ایف کو فراہم، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
مقامی ریفائنریوں سے پیٹرولیم مصنوعات کا مختص کوٹہ اٹھانا ہوگا، ایسا نہ کرنے پر جرمانے ادا کرنا ہوں گے، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی اوگرا کی تجویز کی مخالفت
گندم کی فصل حکومتی پالیسیوں میں تبدیلی کی وجہ سے ہدف سے کم بوائی کا سامنا کر رہی ہے، فی الحال آخری بار پانی دینے کے نازک مرحلے میں ہے، 3 ہفتوں بعد کٹائی متوقع
2024 میں امریکا، بھارت میں بجلی 6.3 سینٹ، چین میں 7.7 سینٹ، ناروے میں 4.7 سینٹ فی کلو واٹ گھنٹہ رہی، پاکستان میں قیمت 13.5 سینٹ تھی، عالمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ
ترقیاتی اخراجات پر کنٹرول، ریٹیل اور رئیل اسٹیٹ سیکٹرز سے محصولات کی وصولی میں اضافہ، شارٹ فال پورا کرنے کیلئے ای ایف ایف کے تحت ہنگامی اقدامات فعال کیے جائیں گے۔
رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں او جی ڈی سی ایل کا بعد از ٹیکس منافع 82 ارب 50 کروڑ روپے رہا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 123 ارب 30 کروڑ روپے تھا۔
عالمی مالیاتی ادارے کے تکنیکی مشن کی توانائی کی بچت کرنیوالی عمارتیں تعمیر کرنے، آبی گزرگاہوں اور جنگلات کے قریب تعمیرات کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کی سفارش