• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

عراق: خود کش حملوں اور پر تشدد واقعات میں تقریبا 36 افراد ہلاک

شائع December 19, 2013
عراقی سیکورٹی فورسز کی طرف سے شیعہ زائرین کے قافلوں کی سیکورٹی غیر تسلی بخش ہے۔جس کے باعث القائدہ سے منسلک عسکریت پسند انہیں اکثر  نشانہ بناتے ہیں۔ رائٹرز فوٹو۔۔۔۔
عراقی سیکورٹی فورسز کی طرف سے شیعہ زائرین کے قافلوں کی سیکورٹی غیر تسلی بخش ہے۔جس کے باعث القائدہ سے منسلک عسکریت پسند انہیں اکثر نشانہ بناتے ہیں۔ رائٹرز فوٹو۔۔۔۔

بغداد: حکام کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں جمعرات کے روز شیعہ زائرین پر خود کش بم دھماکوں اور تمام عراق میں پر تشدد واقعات میں تقریبا 36 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بغداد کے جنوبی ضلع دورہ میں ایک خود کش بمبار نے زائرین کے ایک گروپ کے قریب اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں چودہ افراد ہلاک اور اٹھائیس زخمی ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ ایک اور واقعہ بغداد کے جنوب یوسفیہ میں مغرب کے فورا بعد پیش آیا جہاں ایک خود کش بمبار نے زائرین کے درمیان اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ اٹھائیس زخمی ہو گئے۔

بغداد کے جنوب میں واقع لطیفیہ قصبے میں جعرات کی شب تیسرے خود کش حملے میں سات شیعہ زائرین ہلاک اور تقریبا پچیس زخمی ہو گئے زائرین کربلا جا رہے تھے۔

عراقی سیکورٹی فورسز کی طرف سے شیعہ زائرین کے قافلوں کی سیکورٹی غیر تسلی بخش ہے۔جس کے باعث القائدہ سے منسلک عسکریت پسند انہیں اکثر نشانہ بناتے ہیں۔

دوسری جانب پولیس عہدار نے بتایا تھا کہ بغداد کے مشرق میں ابو غریب میں جمعرات کو فوجی وردی میں ملبوس مسلح افراد نے ایک حکومتی حمایتی اس کی بیوی اور دو بچوں کو ہلاک کر دیا۔

طبی عملے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ہلاکتوں کے اعداد و شمار کی تصدیق کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024