• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

عمران کی طالبان مذاکراتی ٹیم سے کنارہ کشی

شائع February 2, 2014
۔ —فائل فوٹو
۔ —فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے طالبان سے کہا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ امن بات چیت کے لیے اپنے نمائندوں کا چناؤ خود کریں۔

گزشتہ روز ایسی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ کالعدم پاکستان تحریک طالبان نے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کیلئے مذہبی اور سیاسی رہنماؤں سمیت پانچ افراد کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

ان ناموں میں عمران خان کے علاوہ مولانا سمیع الحق، لال مسجد اسلام آباد کے سابق خطیب، مولانا عبدالعزیز، جماعتِ اسلامی کے پروفیسر محمد ابراہیم اور مانسہرہ سے جمیعت علمائے اسلام ( جے یو آئی ایف) کے سابق رکن اسمبلی مفتی کفایت اللہ کے نام شامل ہیں۔

عمران نے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں چار رکنی حکومتی مذاکراتی کمیٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

تاہم، ان کا کہنا تھا کہ مذکراتی عمل کو آگے لے جانے میں پی ٹی آئی کے کردار پر وہ پیر کو پارٹی اجلاس طلب کریں گے۔

پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ طالبان نے اپنی مذاکتاری ٹیم میں عمران خان کو شامل کرنے کے لیے پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں کیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Feb 02, 2014 10:41pm
دونوں اطراف سے بات چیت کیلئے ناموں کااعلان ھوگیاھے اب اس کے بعد مزاکرات شروع ھو نگے‏ ‏‏ ‏ مگر عمران‏ ‏کے ساتھ ہاتھ ھوگیا اور بھی طالبان کے ہاتھوں‏ ‏یا‏ ‏کسی‏ ‏اورکے‏ ‏ھاتھوں طالبان جس مسلک کے ھیں ملک کی اکثریتی مسلمان اس مسلک کے قطعی حلاف ھیں اب عمران صاحب لاکھ چاھیں انکو بریلوی اہلسنت شیعہ دیگر مسلکوں کا ووٹ قطعی نہیں ملے گااور‏ ‏ائندہ‏ ‏مخالف‏‏ ‏اسکو‏ ‏عمران‏ ‏کے‏ ‏حلاف‏ ‏استعمال‏ ‏کرینگے ‏طالبان‏ ‏اس‏ ‏محبت‏ ‏نے‏ ‏عمران‏ ‏کی‏ ‏مقبولیت‏ ‏میں‏ ‏بہت‏ ‏زیادہ‏ ‏کمی‏ ‏پیدا‏ ‏کردی‏ ‏ھے‏ ‏

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024