• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ہنگو میں دھماکے سے ایف سی کے چھ اہلکار ہلاک

شائع March 5, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

ہنگو: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے قریب سیکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر ہونے والے ریمورٹ کنڑول بم حملہ سے چھ ایف سی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ صوبے میں تشدد کے علیحدہ واقعات میں ایک پولیس اہلکار اور دو دیگر افراد ہلاک ہو گئے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ آج بدھ کی صبح اس وقت پیش آیا جب سڑک کنارے نصب بم سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بم حملے میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی حکام نے اس واقعہ میں چھ اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

دھماکوں سے ایف سی کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب دارالحکومت پشاور کے علاقے یکہ توت میں آج بدھ کی صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ یکہ توت کی پولیس چوکی پر پیش آیا جب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت پولیس کانسٹیبل ابن حسان ڈیوٹی پر تھا۔

بعد میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب چارسدہ کے علاقے پڑانگ میں ایک دستی بم کے دھماکے میں امان اللہ نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

پشاور گزشتہ کئی سالوں سے شدت پسندوں کے نشانے پر ہے، جہاں نا صرف عام شہری، بلکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو بم حملوں اور فائرنگ جیسے واقعات میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

خیبر ایجنسی سے بوری بند لاشیں برآمد

پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں آج بدھ کے روز دو بوری بند لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیٹکل ذرائع کے مطابق یہ لاشیں تحصیل جمرود کے علاقے شاہ کس سے برآمد ہوئی ہیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان لاشوں کو اب تحصیل آفس منتقل کریا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیٹکل انتظامیہ نے اس واقعہ کے بعد علاقے میں تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔

خیال رہے کہ خیبر ایجنسی کا علاقہ افغان سرحد سے متصل ہے جہاں پر القاعدہ سے تعلق رہنے والے شدت پسندوں کی بھی پناہ گاہیں موجودہ ہیں۔

تبصرے (3) بند ہیں

Iqbal Jehangir Mar 05, 2014 01:39pm
اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے ، دنیا میں اس کی کرنیں پورے آب وتاب کے ساتھ چمک رہی ہیں.اسلام کی تاریخ کو مسخ کرنے والے حق وباطل میں فرق نہیں رکھتے ان کا یہ نظریہ اسلام دشمن ہے .طالبان اسلا م اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کی اختراع وسوچ اسلام مخالف ہے اسلام کا پیغام امن ،محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت ہے اور اسلام تلوار کے زور پر نہیں محبت و پیا رسے پھیلاہے جو لوگ بندوق کی طاقت سے نام نہاد اسلام پاکستانی مسلمانوں پر مسلط کرنے کے درپے ہیں وہ باطل قوتوں کے پیروکار ہیں ۔اسلام میں ایک بے گناہ فرد کا قتل ، پوری انسانیت کا قتل ہوتا ہے. اسلامی ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد حرام ہے۔ اِنتہاپسندوں کی سرکشی اسلام اورپاکستان سے کھلی بغاوت ہے. طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں. طالبان دنیا بھر اور پاکستان میں دہشت گردی کے میزبان ہیں۔طالبان بندوق کے زور پر اپنے سیاسی نظریات پاکستانی عوام پر ٹھونسنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ………………………………………… اسلام آباد کچہری فائرنگ و خودکش حملہ http://awazepakistan.wordpress.com/
Syed Mar 05, 2014 01:58pm
طالبان سے مذاکرات پر سنی، شیعہ، ملک کے تمام اعتدال پسند عوامی حلقے، پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت اکثریت کی تمام تر مخالفت کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ نواز کی پارلیمانی پارٹی کی اکثریت کی جانب سے بھی مخالفت آن دی ریکارڑ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نواز حکومت اقلیتی رائے کے ساتھ مذاکرات کا ڈرامہ کیوں رچا رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
kamran Mar 06, 2014 06:03am
@Syed:I usually agree with you but, here I disagree. Kahan "aab-o-taab" hai mere bhai. Islam he intaha badnaam ho chuka hai dunya bhar mein. People look at islam from these criminals' point of view because muslim governments are not doing anything against them so they consider them part of these criminals.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024