• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

فلم بھاگ ملکھا بھاگ آئیفا ایوارڈ لے اڑی

شائع April 27, 2014
فرحان اختر، شبانہ اعظمی اور جاوید اختر۔—اے ایف پی
فرحان اختر، شبانہ اعظمی اور جاوید اختر۔—اے ایف پی

فلوریڈا: امریکا میں چار دنوں تک جاری رہنے والے آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں دیپکاپڈوکون بہترین خاتون اداکار، فرحان اختر بہترین اداکار اور شتروگھن سنہا کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

آئیفا ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب میں فلم ’’بھاگ ملکھا بھاگ‘‘ نے نو ٹیکنیکل ایوارڈ اپنے نام کیے اوراسے سال کی بہترین فلم کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

فرحان اختر کو اسی فلم کیلئے بہترین اداکارقراردیاگیا جبکہ بالی وڈ کی معروف شخصیت شتروگھن سنہا کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

آدیتہ رائے کپور کو بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی ‘‘ کیلئے دیاگیا جبکہ خواتین کے لیے یہی ایوارڈ دیویہ دتہ کو فلم 'بھاگ ملکھا بھاگ' کیلئے دیاگیا ۔

بہترین فلم بہترین اداکار‘ بہترین ہدایت کار سمیت 'بھاگ ملکھا بھاگ' کو مختلف تکنیکی درجہ بندی میں نو ایوارڈز ملے جبکہ 'عاشقی ٹو' کوبہترین گیت کا ایوارڈ ملا ۔

ہندی فلموں میں بہترین آغاز کا ایوارڈ فلم 'رانجھا' میں ادکاری کیلئے جنوبی ہندوستان کے اداکار دھنش کودیا گیا جبکہ خواتین کے لیے یہ ایوارڈ فلم 'شدھ دیسی رومانس' میں وانی کپور کودیاگیا۔

ارشد وارثی کوفلم 'جولی ایل ایل بی' میں اداکاری کیلئے بہترین مزاحیہ کردارادا کرنے کا ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

بہترین نغمہ نگار کا اعزاز فلم عاشقی ٹو کے گیت 'تم ہی ہو' کیلئے دیاگیا۔

اریجیت سنگھ کو اس نغمے کو آواز دینے کیلئے بہترین سنگر کا ایوارڈ دیاگیا جبکہ خواتین کے زمرے میں یہ انعام اسی فلم کے دوسرے گیت 'سن رہا ہے نہ تو' کیلئے شرما گھوشال کو دیاگیا۔

ایوارڈ کی اسی تقریب میں کرینہ کپور، دیپکاپڈوکون، سناکشی سنہا، ریتک روشن، مادھوری ڈکشت سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024