• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

کراچی : فائرنگ کے واقعات میں ڈاکٹر سمیت 7 افراد قتل

شائع June 28, 2014
کراچی پولیس۔ — اے ایف پی فوٹو
کراچی پولیس۔ — اے ایف پی فوٹو

***کراچی: کراچی میں ڈاکٹر اور دو پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ ایف بی ایریا اور سہراب گوٹھ میں تین ملزمان مارے گئے۔*

جمعہ کے روز نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب پولیس اہلکار سلیم جان کو نشانہ بنا کر قتل کیا گیا، نارتھ ناظم آباد میں ہی ایک اور پولیس اہلکار افضل کو قتل کیا گیا۔

اسی طرح گلبہار کے علاقے لیاقت چوک میں مسلح افراد نے ایک کلینک میں گھنس کر ڈاکٹر شرافت علی کو ہلاک کر دیا جبکہ کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ سے سیاسی جماعت کا عہدیدار مارا گیا۔

کھارادر میں اللہ رکھا پارک کے قریب فائرنگ سےنوجوان لقمہ اجل بنا، اورنگی ٹاون میں فائرنگ سے ساجد جان ہلاک ہوا جبکہ گلبرگ میں ایک مکان سے لاش برآمد ہوئی ۔

ایف بی ایریا کے علاقے مدینہ کالونی میں فورسز کے مبینہ مقابلے میں دو ملزمان مارے گئے اور ایک زخمی سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح سہراب گوٹھ میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔

علاوہ ازیں کنواری کالونی میں بدھ کو مقابلےمیں مارے جانے والے دہشت گرد کی شناخت کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر جمشید کے نام سے ہوئی، کمانڈر جمشید مہمند ایجنسی میں 23 ایف سی اہلکاروں کے قتل کا مرکزی ملزم تھا.

واضح رہے کہ فروری میں ایف سی کے 23 اہلکاروں کو مارا گیا تھا اور اس کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تھی، ویڈیو میں کمانڈر جمشید کو خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، حکام کے مطابق ایف سی اہلکاروں کے قتل کے بعد کمانڈر جمشید کراچی میں روپوش ہوگیاتھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024